Aaj Logo

شائع 17 دسمبر 2022 05:22pm

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے مزید مہنگا ہوکر فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 72 ہزار 700 روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 48 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قدر 1793 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Read Comments