Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر

دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 62 روپے ہوگئی
شائع 17 دسمبر 2022 05:22pm
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر مہنگا۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے مزید مہنگا ہوکر فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 72 ہزار 700 روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 48 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قدر 1793 ڈالرز ہوگئی ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div