عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 1.69 ارب ڈالر امداد کی منظوری

پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مدد کے پانچ منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے۔
شائع 20 دسمبر 2022 11:45am

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے.

مذکورہ منظوری ورلڈ بینک کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی مالی مدد کے لیے دی گئی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مدد کے پانچ منصوبوں کے لیے فنڈز ملیں گے، جن میں سے تین منصوبے متاثرین کی بحالی، مکانات کی تعمیر اور زراعت کے شعبے کے ہیں، جبکہ دیگر دو منصوبے ماں اور بچوں کی صحت کے شعبے میں معاونت کریں گے۔

Read Comments