Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2023 07:39pm

پانچ کروڑ لینے کا الزام، ایم پی اے مومنہ وحید کا فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ناراض رکن مومنہ وحید نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے اور الزامات لگانے پر فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی ناراض رکن مومنہ وحید کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے پر وہ فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی، فواد چوہدری ان پر پانچ کروڑ روپے لینے کا الزام لگا رہے ہیں۔

مومنہ وحید نے کہا کہ حقیقت صرف یہ ہے انہوں نے پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دینا، کیونکہ انہیں چوہدری پرویز الہی پر اعتراض ہے، اگر پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ ہوگا تو اسے ضرور ووٹ دوں گی۔

مومنہ وحید نے کہا کہ فواد چوہدری نے جب وفاداریاں بدلیں تو ان کی کیا قیمت لگی تھی، اختلاف رائے سے غداری ثابت ہو تو فواد چوہدری خود ایک سرٹیفائیڈ غدار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی نہیں بدلی اور نہ ہی چیئرمین سے کوئی مسئلہ ہے، فواد چوہدری نے سمجھا خواتین سافٹ ٹارگٹ ہوتی ہیں اور وہ خاموش ہوجاتی ہیں، میرے کوئی سٹیک نہیں ہیں نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔

Read Comments