کراچی کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر

کے الیکٹرک کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست
شائع 18 جنوری 2023 10:48am

کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبر آگئی۔

ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی۔

Read Comments