Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جنوری 2023 01:16pm

آئی ایم ایف وفد کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کی آمد سے قبل مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، جس کا فیصلہ آئی ایم ایف وفد کے آنے سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق ابھی ورکنگ پیپر کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن تیاری مکمل ہے، فی الحال اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 10 فروری تک (آئی ایم ایف) سےامداد کی شرائط طے ہوں گی اور قوم پیٹ پرپتھر باندھ لے گی لیکن قومی خودمختاری پرسودا نہیں کرےگی۔

سابق وفاقی وزیرنے خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پرفیصلہ ہوگا اور ڈالر270 کا ہوگیا ہے، پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔

Read Comments