Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف وفد کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

بجلی اورگیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، حکام
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2023 01:16pm
ابھی ورکنگ پیپرکوحتمی شکل نہیں دی گئی لیکن تیاری مکمل ہے، حکام - تصویر/ رونٹرز
ابھی ورکنگ پیپرکوحتمی شکل نہیں دی گئی لیکن تیاری مکمل ہے، حکام - تصویر/ رونٹرز

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) وفد کی آمد سے قبل مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا۔

وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھانے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، جس کا فیصلہ آئی ایم ایف وفد کے آنے سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق ابھی ورکنگ پیپر کو حتمی شکل نہیں دی گئی لیکن تیاری مکمل ہے، فی الحال اوگرا سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب سربراہ عوامی مسلم شیخ رشید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 10 فروری تک (آئی ایم ایف) سےامداد کی شرائط طے ہوں گی اور قوم پیٹ پرپتھر باندھ لے گی لیکن قومی خودمختاری پرسودا نہیں کرےگی۔

سابق وفاقی وزیرنے خبردار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پرفیصلہ ہوگا اور ڈالر270 کا ہوگیا ہے، پیٹرول کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔

IMF

Pakistan Inflation

Petroleum Levy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div