سونے کی قیمت میں حیران کُن کمی، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 سینٹ کم ہو کر 4155.5 ڈالرز فی اونس ہو گئ
گزشتہ روز کی بڑی کمی کے بعد آج عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں محدود کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرزایسو سی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہو گئی۔
اس کےعلاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 16 روپے بڑھکر 6972 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 43 سینٹ کم ہو کر 4155.5 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
مقبول ترین
















