پاکستان، آئی ایم ایف جائزہ اجلاس: معاہدہ کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے،اسحاق ڈار

وزارت خزانہ نے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا
شائع 01 فروری 2023 10:16am

اسلام آباد میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نواں جائزہ اجلاس کا وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اجلاس میں آئی ایم ایف وفد کو معاشی اصلاحات، بجٹ خسارے، روپے کی قدر اور توانائی میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کیلئے خواہاں ہے ساتھ ہی معاشی اصلاحات کے لیے پرُعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی شعبے میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں، گیس سیکٹرکے گردشی قرضے ختم کرنے کیلئے اعلی سطح کمیٹی بنائی ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا امید ہے کہ پاکستانی حکومت نویں جائزے کی تکمیل کیلئے شرائط پر پورا اترے گی، پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے پیشرفت جاری رکھے گا۔

Read Comments