Aaj Logo

شائع 03 فروری 2023 06:07pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1114 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد فی اونس سونا 1911 ڈالر کا پر آگیا ہے۔

Read Comments