Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44 ڈالر کی بڑی کمی
شائع 03 فروری 2023 06:07pm
عالی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونا مہنگا۔ فوٹو — فائل
عالی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونا مہنگا۔ فوٹو — فائل

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کے مزید اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1114 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 44 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد فی اونس سونا 1911 ڈالر کا پر آگیا ہے۔

Gold prices

gold market

karachi gold rates

Gold rates Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div