Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 مارچ 2023 11:01pm

عائزہ خان اور دانش تیمور کے مزاحیہ ڈرامے ”چاند تارا“ کا پہلا ٹیزر دیکھیں

عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ رمضان اسپیشل ڈرامہ چاند تارا میں نظر آئیں گی، جس کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

انسٹاگرام پر اداکار دانش تیمور نے اپنے رمضان سپیشل پلے کا چاند تارا کا ٹیزر جاری کر دیا۔

اس ڈرامے کی ہدایات دانش نواز دے رہے ہیں، جبکہ اس ڈرامے کو صائمہ اکرم چوہدری نےتحریر کیا ہے۔

شوبز کی مشہور جوڑی عائزہ خان اوردانش تیمور اب رمضان کے لئے تیار کیے جانے والے سیٹ کام میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

Read Comments