Aaj Logo

شائع 10 مارچ 2023 08:22pm

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی

پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں آج 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کم ہوکر فی تولہ سونا ایک لاکھ 70 ہزار 500 روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کمی کے بعد ایکھ لاکھ 69 ہزار 324 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ 15 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 1834 کا ہوگیا۔

Read Comments