Aaj Logo

شائع 09 مئ 2023 06:04pm

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں 99 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر284 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں ایک روپے 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 289 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 283 روپے 59 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments