Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 مئ 2023 09:23am

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا، سفر تمام ہوا، اہلیہ

سابق وفاقی وزیر اور سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 9 مئی واقعات کی واضع مذمت کی، میں نے اپنی پارٹی پوزیشن سے استعفیٰ دے دیا ہے اور عمران خان سے بھی راہیں جدا کر رہا ہوں۔

پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے شوہر کی ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’آخر کار سفر اختتام کو پہنچا‘۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد فواد چوہدری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ فیصل واوڈا سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری بڑا فیصلہ کرنے کو تیار ہوئے، اس دوران کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی وجہ سے سیاست سے دل اٹھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی چند رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Read Comments