Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جون 2023 08:46am

فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا، منظور وسان

پیپلزپارٹی رہنما و مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے شیخ رشید، فواد چوہدری اور بشری بی بی سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ کہا کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بُشری بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے کافی لوگ پیپلزپارٹی میں آرہے ہیں ان سب کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پیپلزپارٹی اور بلاول بُھٹو کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری پرانہ جیالا ہے وہ واپس پی پی پی میں ہی آئے گا، فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔

Read Comments