Aaj Logo

شائع 07 جون 2023 11:39am

ایف بی آر رواں مالی سال اپنے اہداف حاصل نہ کرسکا

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) اپنے اہداف حاصل نہ کرسکا، رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں ایف بی آر کو بڑے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ایف بی آر نے ہدف سے 433 ارب روپے کم ٹیکس اکھٹا کیا، ایف بی آر کا ہدف 6640 ارب روپے تھا جبکہ 6200 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

مئی میں ایف بی آر کو 54 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا، مئی میں621 ارب روپے کے مقابلے میں 567 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

جون میں ہدف حاصل کرنے کیلئے 1440 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرنا ہوگا، ایف بی آر کو یومیہ 48 ارب روپے ٹیکس اکھٹا کرنا ہوگا۔

Read Comments