شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ: ایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد ہائیکورٹ کی رپورٹ کی کاپی پٹیشنر کو فراہم کرنے کی ہدایت
شائع 20 جولائ 2023 06:58pm

پاکستان تحریک انصاف کی سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

تحریری حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر جامع رپورٹ جمع کرادی، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے رپورٹ کا جائزہ لینے کی استدعا کی۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو منسلک دستاویزات کے ساتھ ایف آئی اے رپورٹ درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ سماعت پر دلائل دیں ۔

Read Comments