Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

عبوری نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے، شیریں مزاری
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2023 07:41pm
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کل شیری مزاری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

شیریں مزاری نے بیرسٹر احسن جمال پیرزادہ کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بیرون ملک جانے سے روکنے متعلق مزید کسی پابندی کے حوالے سے رپورٹ مانگے، عبوری نو فلائی لسٹ میں نام ڈالنا غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ای سی ایل میں نام ڈالنے کے ایکٹ کو عدالت غیر قانونی قرار دے اور پٹیشن منظور کرے اور ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے۔

ECL

Islamabad High Court

shireen mazari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div