یوٹیلیٹی اسٹورز پردالوں، چاول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا
شائع 11 اگست 2023 11:54am

ملک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت12روپے، دال چنا فی کلو 20 روپے، دال مسور، سفید چنے کی فی کلوقیمت میں 20 روپےاضافہ کردیا گیا۔

سُپر باسمتی چاول کی فی کلوقیمت میں10روپے بڑھادی گئی ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگی۔

Read Comments