Aaj Logo

شائع 12 اگست 2023 10:13am

یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگراں وزیراعظم کا نام پہلے سے طے شدہ ہے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں نگراں وزیراعظم کا نام ان لوگوں نے فائنل کیا ہوا ہے۔

ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر آج نگراں وزیراعظم کا اعلان کردیں گے اور معاملہ الیکشن کمیشن تک آگے نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں نام ان لوگوں نے فائنل کیا ہوا ہے، کمپنی کی مشہوری کے لئے جتنے مرضی دن لگالیں، یہ لوگ ایسے ہی اہمیت جتا کر میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔

سابقہ اتحادی حکومت پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی دور حکومت میں ملک کی سیاسی زندگی کے سیاہ ترین 16مہینے تھے، انہوں نے غریب کو زندہ مار دیا جس کی وجہ سے شہروں میں لوٹ مار شروع ہو چکی اور خانہ جنگی کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیاتھا

سپریم کورٹ کا فیصلہ: کیا نواز شریف اورجہانگیر ترین الیکشن میں حصہ لےپائیں گے

نگراں وزیر اعظم چھوٹے صوبے سے ہوگا، اتحادیوں کااتفاق

ریویو اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے، ن لیگ نئی تاریخ دیتی تھی کہ نواز شریف کل پروسوں آ رہے ہیں مگر ان کی خواہشوں پر پانی پھر گیا ہے۔

Read Comments