Aaj Logo

شائع 14 اگست 2023 02:50pm

جشن آزادی: انجو پاکستان کے رنگ میں رنگ گئی، ویڈیو وائرل

پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا بھارت سے آنے والی لڑکی انجو کی پاکستان کے یوم آزادی منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی خاتون انجو اپنے دوست نصراللہ سے ملنے پاکستان آئی تھی جسے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انجو کو نصراللہ اور لوگوں کے ایک گروپ کے ہمراہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

راجستھان کے بھیواڑی ضلع سے تعلق رکھنے والی انجو جولائی میں 29 سالہ فیس بک دوست نصر اللہ سے ملنے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ آئی تھی۔

اس سے قبل ایک ویڈیو بیان میں انجو کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریف کر رہی ہوں، جو ہے وہ بتارہی ہوں، بھارت بھی خوبصورت ہے یہ سب ایک ہی زمین ہے، مجھے بھارت سے بہت پیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان پہنچنے والی انجو کے بارے میں کئی نئےانکشافات

پاکستانی لڑکے کی محبت میں شادی شدہ بھارتی لڑکی دیر بالا پہنچگئی

انجو نے واہگہ بارڈر پربنائی گئی ویڈیوشیئرکردی

انجو کا کہنا تھا کہ میں بھی انسان ہوں اور ایسی کوئی بات نہیں ہے پاکستان میں لوگ بھی کافی اچھے ہیں، میرا پیغام ہے سب کے لیے کہ میرے لیے مثبت سوچیں میں دشمن نہیں ہوں کسی کی۔

Read Comments