Aaj Logo

شائع 19 اگست 2023 09:05pm

پاکستان کی ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور واقعے کی شدید مذمت

پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالینڈ کو پاکستان کی تفتیش سے آگاہ کیا جارہا ہے، ہالینڈ کو مسلمانوں کے جزبات مجروع ہونے کا احساس ہونا چاہیئے۔

ہفتے کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا۔بین الاقوامی قانون ریاستوں کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے لیے جان بوجھ کر اکسانے کی روک تھام اور ممانعت کرنے کا پابند کرتا ہے۔

مزید پڑھیں

سوئیڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، قرآن پاک کی بے حرمتی پرپاکستان کا احتجاج

سویڈن: قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف مختلف شہروں میں مظاہرےجاری

سویڈن واقعہ، مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر احتجاج کی کال دےدی

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کی متقاضی ہے، یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلامو فوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکیں، یہ دانستہ اسلامو فوبیا کا حامل عمل دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچانے کے مترادف اور پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام پر پاکستان کے تحفظات ہالینڈ کے حکام تک پہنچارہے ہیں، ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اس طرح کی نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرے۔

Read Comments