Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

سویڈن واقعہ، مولانا فضل الرحمان نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

کراچی میں سب سے بڑا مظاہرہ کیا جائے گا، سربراہ جے یو آئی
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2023 04:10pm

سربراہ جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے سویڈن واقعے کےخلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سویڈن میں مسلسل اسلامو فوبیا کے واقعات ہورہے ہیں جس سے امت مسلمہ کے ہر فرد کو دکھ پہنچ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مغرب تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کررہا ہے، تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو آزادی اظہار رائے کا نام دیا گیا، ایسی آزادی اظہار رائے کو مسترد کرتے ہیں۔

حکومتی اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم سے احتجاج کی اپیل ہے، اتوار کو ملک بھر میں سوئیڈن کےخلاف احتجاج کیا جائے گا، کراچی میں سب سے بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔

Maulana Fazlur Rehman

Pakistan Foreign Office

DESECRATION OF THE HOLY QURAN IN SWEDEN

Ambassador of Sweden

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div