Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 06:42pm

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

ملک میں کاروبار ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں

نگراں حکومت کے دور میں ڈالر 8.64 روپےمہنگا

ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کااضافہ

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا

جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 299 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 306 روپے پر آگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے اضافہ ہوا اور دن کے اختتام تک ڈالر 297.13 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 47 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ادھر سونے کی قیمت کو بھی پڑ لگ گئے، فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے کا ہوگیا۔

Read Comments