Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

گزشتہ روز ڈالر 297.13 روپے پر بند ہوا تھا
اپ ڈیٹ 22 اگست 2023 06:42pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ملک میں کاروبار ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں

نگراں حکومت کے دور میں ڈالر 8.64 روپے مہنگا

ایک سال میں سود کی ادائیگیوں میں 2 ہزار 649 ارب روپے کا اضافہ

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 299 روپے ایک پیسے پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 306 روپے پر آگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 36 پیسے اضافہ ہوا اور دن کے اختتام تک ڈالر 297.13 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 30 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 47 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ادھر سونے کی قیمت کو بھی پڑ لگ گئے، فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 3 ہزار 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 46 روپے کا ہوگیا۔

pakistan economy

pakistan stock exchange

Gold prices

dollar vs rupee

dollar prices

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div