Aaj Logo

شائع 24 اگست 2023 10:01pm

نگراں وزیراعظم سے شمشاد اختر کی ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اور بلوچستان کے وفد نے علیحدہ علیدہ ملاقاتیں کیں، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی موجودہ معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

نگراں وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کی کارگردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں

انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی، نشست خالی قرار دیدیگئی

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کونہیں؟

وزارت خزانہ کی بغیر ٹیکس والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیتیاری

نگراں وزیراعظم سے بلوچستان کے ایک وفد کی ملاقات

دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے وفد کا شکریہ ادا کیا، وفد میں سینیٹر احمد خان، حاجی محمد اسماعیل اور راجہ عبد الرحیم شامل تھے۔

نگراں وزیراعظم انوار سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کی ملاقات

ادھر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگراں وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا

اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد تب تک جاری رکھے گا جب تلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق استصوابِ رائے سے نہیں ہوجاتا۔

Read Comments