Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزارت خزانہ کی بغیر ٹیکس والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری

نگراں وزیر خزانہ کے رواں مالی سال محصولات کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت
شائع 18 اگست 2023 08:05pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کی۔ اس موقع پر انھوں نے بغیر ٹیکس والے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور رواں مالی سال محصولات کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں شمشاد اختر کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے رواں مالی سال کے تفویض کردہ اہداف کے حصول کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، انھوں نے بتایا گذشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے 7200 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 7169 ارب روپے کے محصولات جمع کی۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال محصولات کا ہدف 9415 ارب مقرر کیا گیا ہے جس کے حصول کے لئے ایف بی آر تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: مہنگائی کیخلاف تاجروں کا روزگار بچاؤ تحریک کا آغاز

ملک امجد زبیر ٹوانہ نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس ادائیگی کا عمل آسان بنایا گیا ہے اور طریقہ کار میں بہتری لائی گئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم اور پوائنٹ آف سیل سسٹم کے تحت محصولات بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

pakistan economy

Taxes

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Shamshad Akhtar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div