Aaj Logo

شائع 03 ستمبر 2023 05:52pm

کندھ کوٹ : پولیس آپریشن میں بڑی کامیابی، 2 مغوی بازیاب

کندھ کوٹ میں پولیس کو آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، سی آئی اے نے 2 مغوی بازیاب کرالیے۔

کندھ کوٹ کے درانی مہر کچے کے علاقے میں ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ہدایات پر سی آئی اے انچارج ایاز کھیڑو اور ایس ایچ او قادر بخش بنگوار کی ٹیموں نے کارروائیاں کیں۔

کچے کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کے مطابق گیارہ روز قبل بی سیکشن تھانے کی حدود سے اللہ رکھیو قمبرانی اور فاروق قمبرانی کو ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کندھ کوٹ : 1 ماہ میں 7 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد اغوا

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید

کندھ کوٹ، پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے

تاہم آج آپریشن کے دوران انھیں بازیاب کرالیا گیا، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا ہے کہ پولیس مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری رکھے گی، جلد دیگر مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔

Read Comments