Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کندھ کوٹ : پولیس آپریشن میں بڑی کامیابی، 2 مغوی بازیاب

دیگر مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرالیا جائے گا، ایس ایس پی امجد احمد شیخ
شائع 03 ستمبر 2023 05:52pm
دائین سے بائیں تیسرے اور چوتھے نمبر  بازیاب مغوی، فوٹو ــ اسکرین گریب
دائین سے بائیں تیسرے اور چوتھے نمبر بازیاب مغوی، فوٹو ــ اسکرین گریب

کندھ کوٹ میں پولیس کو آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، سی آئی اے نے 2 مغوی بازیاب کرالیے۔

کندھ کوٹ کے درانی مہر کچے کے علاقے میں ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ہدایات پر سی آئی اے انچارج ایاز کھیڑو اور ایس ایچ او قادر بخش بنگوار کی ٹیموں نے کارروائیاں کیں۔

کچے کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے دو مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کے مطابق گیارہ روز قبل بی سیکشن تھانے کی حدود سے اللہ رکھیو قمبرانی اور فاروق قمبرانی کو ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

کندھ کوٹ : 1 ماہ میں 7 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد اغوا

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار شہید

کندھ کوٹ، پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے

تاہم آج آپریشن کے دوران انھیں بازیاب کرالیا گیا، ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے کہا ہے کہ پولیس مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری رکھے گی، جلد دیگر مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا جائے گا۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Kandhkot

Dacoits

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div