Aaj Logo

شائع 07 ستمبر 2023 01:13pm

لاہور میں چینی کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا

لاہور میں چینی کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

فلار ملز نے آٹا 3 روپے فی کلو مہنگا کردیا جس کے بعد 10 کلو کا تھیلا 30 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 10 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 1380 روپے جب کہ 20 کلو تھیلے کی ایکس مل قیمت 2750 روپے ہوگئی ہے۔

پرچون میں 10 کلو کا تھیلا 1400، 20 کلو کا تھیلا 2800 سے 2850 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آٹا اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

سندھ کے سرکاری گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونےکا انکشاف

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے سے آٹے کی قیمت بڑھی ہے۔

Read Comments