Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سندھ کے سرکاری گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف

گذشتہ سال بھی 2 ارب 80 کروڑ روپےکی گندم چوری ہوئی تھی
شائع 03 ستمبر 2023 11:34am

محکمہ خوراک نے سندھ کے 12 اضلاع کے گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کی تصدیق کردی ہے، گزشتہ سال بھی صوبے میں 2 ارب 80 کروڑ روپےکی گندم چوری ہوئی تھی۔

محکمہ خوراک کی جانب سے پہلی فزیکل ویری فکیشن رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں، اور رپورٹ میں سندھ کے 12 اضلاع کے گوداموں سے 2 لاکھ 66 ہزار،453 گندم کی بوریاں غائب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمہ خوراک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں گندم کی بمپر فصل ہونے کے باوجود محکمہ خریداری کا ہدف پورا نہ کر سکا، اور 14 لاکھ میٹرک ٹن میں سے صرف 7 لاکھ 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جا سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بینکوں سے قرض لے کر خریدی ہوئی 2 ارب 67 کروڑ روپے کی گندم گوداموں سے غائب ہوئی ہے۔ جس پر صوبائی حکومت نے گندم چوری ہونے کے اسباب جاننے کیلیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے گندم چوری ہونا معمول بن گیا ہے، اور گزشتہ سال بھی 2 ارب 80 کروڑ روپےکی گندم چوری ہوئی تھی۔

Wheat Prices

Flour Shortage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div