Aaj Logo

شائع 24 ستمبر 2023 10:48pm

الیکشن سے پہلے عمران کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں۔

اپنے بیان میں سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دباؤ پر الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کیا، انتخابات سے پہلے اور بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، عوام اور جیالے تیاری کریں، اتوار 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حالات کو دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے، اکتوبر میں معلوم ہوجائے گا کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا، سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کس دن ہوگا، منظور وسان نے پیشگوئیکردی

امید ہے 23 جنوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخاب کی حتمی تاریخ دے گا، خرمدستگیر

جے یو آئی (ف) کا موسم سرما میں الیکشن نہ کرانے کامطالبہ

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔

Read Comments