Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

الیکشن سے پہلے عمران کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان نے خواب دیکھ لیا

انتخابات 28 جنوری بروز اتوار کو ہوں گے، رہنما پیپلز پارٹی کی پیشگوئی
شائع 24 ستمبر 2023 10:48pm
سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان۔ فوتو — فائل
سابق صوبائی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان۔ فوتو — فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں۔

اپنے بیان میں سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دباؤ پر الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کیا، انتخابات سے پہلے اور بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، عوام اور جیالے تیاری کریں، اتوار 28 جنوری کو الیکشن ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف حالات کو دیکھ کر پاکستان واپس آئیں گے، اکتوبر میں معلوم ہوجائے گا کہ نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں یا نہیں۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ احتساب کا عمل الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گا، سیاستدانوں اور بیورو کریسی کے ساتھ ساتھ دیگر کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں

الیکشن کس دن ہوگا، منظور وسان نے پیشگوئی کردی

امید ہے 23 جنوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخاب کی حتمی تاریخ دے گا، خرم دستگیر

جے یو آئی (ف) کا موسم سرما میں الیکشن نہ کرانے کا مطالبہ

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے یہ بھی کہا کہ ہم عوام کی طاقت سے حکومت بنائیں گے۔

karachi

imran khan

PPP

pti chairman

Manzoor wasan

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div