Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

امید ہے 23 جنوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخاب کی حتمی تاریخ دے گا، خرم دستگیر

معاملات اب الیکشن کی جانب بڑھ رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2023 11:19pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امید ہے 23 جنوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخاب کی حتمی تاریخ دے گا، معاملات اب الیکشن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف کی واپسی کی پارٹی نے تیاریاں شروع کردیں ہیں، اضلاع کی سطح پر ٹیمیں متحرک کردی ہیں، قانونی معاملات کو ہماری لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، پارٹی کی لیگل ٹیم نواز شریف کی واپسی پر قانونی تحفظ کے اقدام کرے گی۔

نواز شریف کی عدالت میں پیشی سے متعلق خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف ایک بار پھر عدالت میں پیش ہوں گے، اس کے بعد عدالت کا صوابدید وہ کیا کرتی ہے، میرے خیال میں نوازشریف کے خلاف کیس بہت کمزور ہوچکا ہے، عدالت میں اس کے خلاف اپیل پر جائیں گے، امید سرخرو ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی پر پارٹی کی سینئر قیادت ایئر پورٹ جائے گی، استقبال کے لیے آنے والے کارکنان مینار پاکستان پہچنیں گے، نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، نوازشریف ایئر پورٹ سے مینار پاکستان کا سفر سینئر قیادت کے ساتھ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سے نوازشریف کی حراست سے متعلق صرف قیاس آرائیاں ہیں، قانونی ٹیم ایئرپورٹ سے اترنے اور اگلے دن عدالت میں قانونی تحفظ پر کام کررہی ہے۔

الیکشن کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن 30 نومبر کو حتمی حلقہ بندیاں کرے گا، الیکشن پراسس کے لیے ان کے پاس 54 دن ہیں، امید ہے 23 جنوری کے بعد الیکشن کمیشن انتخاب کی حتمی تاریخ دے گا، معاملات اب الیکشن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی الیکشن کو یقینی بنائے گی، الیکشن میں ن لیگ کے بیانیے پر پارٹی میں فکری بحث جاری ہے، ان کے بیانیے کے خدوخال واضح ہیں، ن لیگ عوام کو بتائے گی موجودہ حالات کی کیا وجوہات ہیں، وجوہات 2017 میں ہونے والی سیاسی انجنیئرنگ ہے۔

مزید پڑھیں

جے یو آئی (ف) کا موسم سرما میں الیکشن نہ کرانے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل بڑا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کو تیاری کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ پہلے نوازشریف کو ڈس کوالیفائی اور پھر پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، عوام کو بتائیں موجودہ مشکلات سے ن لیگ ہی نکال سکتی ہے، 2013 میں موجودہ حالات سے بھی بدترحالات میں نوازشریف نے ٹیک اوورکیا، 4 سال میں نواز شریف نے عوام کو گھمبیرمسائل سے نکالا، لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں آپ نے 15 جماعتوں والی حکومت کیوں لی، ملکی ترقی کے منصوبے ن لیگ نے شروع کیے۔

فلسطین اور مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطین کی بنیاد پر ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، فسلطین پر اسرائیل کی نہ ختم ہونے والی دستان ہے، اس کے ساتھ کمشیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ بھی ہے، ہمارے عرب ہمسائے اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں۔

PMLN

Nawaz Sharif

ECP

اسلام آباد

rubaroo

khurram dastagir

Shaukat Paracha

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023