Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

جے یو آئی (ف) کا موسم سرما میں الیکشن نہ کرانے کا مطالبہ

اگر 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو مزاحمت کی جائے گی، عبدالغفور حیدری
شائع 24 ستمبر 2023 09:43pm

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے الیکشن کمیشن کے جنوری میں عام انتخابات کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہو تو سردی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جنوری میں الیکشن کا خیر مقدم کرتے ہیں، 2018 کے الیکشن کے بعد صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جنوری کا مہینہ شمالی علاقہ جات کے لیے انتہائی سرد ہوتا ہے اس کے باوجود الیکشن کا خیر مقدم کیا، اگر کوئی الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کرائے جائیں، سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بات رکھی، 2018 کی تاریخ دہرائی گئی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی، پاکستان کی صورتحال و حالات 2018 کے الیکشن کے باعث ہوئی وہ حکومت آئی جس کا نہ کوئی ویژن تھا پچاس لاکھ لوگوں کو گھر پچاس ہزار نوکریاں بھی نہ دی گئیں۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی، 5 نئے فارم بھی جاری

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کو تیاری کی ہدایت

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ شہبازشریف کیوں جلدی میں آئے اور جلدی میں گئے ان سے ہی پوچھیں۔ الیکشن چاہیے صاف و شفاف بغیر مداخلت کے چاہتے ہیں، احتساب کےلئے الیکشن نہیں ہوگا وقت پر الیکشن ہوں گے، احتساب اپنی جگہ پر رہے جو کرپٹ لوگ ہیں ملک و قوم کا نقصان کیا اسے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

مرکزی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ نام لیے بغیر کہوں گا جو پاور میں تھے وہ سب ملکی حالات کے ذمہ دار ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے سمجھتے رہے نگراں حکومت آئے تو بریک لگائے لیکن مہنگائی میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر پاکستان میں زیادہ پڑ رہا ہے۔

جے یو آئی ف کے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ 35 سے 40 فیصد غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں خاص طورپر محنت کش طبقہ کا گزارہ مشکل ہوگیا ہے، جو مہنگائی کے ذمہ دار ہیں انہیں چاہیے جس طرح ڈالر کی قیمت کم ہو رہی ہے پیٹرول کی قیمتیں بھی کم کریں۔

اس موقع پر ترجمان جے یو آئی ف اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی انتخابات کے لیے تیار ہے، ہم لیول پلینگ فیلڈ کے چکر میں نہیں ہیں، ہمیں عوام پر اعتماد ہے، عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔

ECP

lahore

JUIF

by elections

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

molana abdul ghafoor haideri

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div