Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

الیکشن کمیشن کی انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی، 5 نئے فارم بھی جاری

امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لئے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہوگا، الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2023 04:28pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی
الیکشن کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد۔ فوٹو — ای سی پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی جبکہ سیاسی جماعتیں یا امیدوار 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی جس کے لیے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے۔

ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔ رولز میں تبدیلی کے بعد امیدوار کو انتخابی اخراجات کے لیے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہو گا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہوگا۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 میں عام انتخابات کرانے کا اعلان، صوبوں کو تیاری کی ہدایت

الیکشن کمیشن کے انتخابات کے اعلان پر تحریک انصاف حیران

الیکشن کمیشن کے مطابق اب پوسٹل بیلٹ کو الگ الگ پیکٹس میں سیل کر کے متعلقہ آر او کو بھیجا جائے گا، رات 2 بجے تک رزلٹ میں تاخیر پر آر او فوری الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا، آر او تاخیر کی وجوہات سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے گا جبکہ آر او امیدواروں کی موجودگی میں رزلٹ حوالے کرے گا

رولز میں تبدیلی کے بعد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے الگ بینک اکاونٹ کھولنے کا پابند ہوگا، امیدوار انتخابی اخراجات کی مکمل تفصیلات اور انتخابی مہم پر مالی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند ہو گا جبکہ انتخابات سے متعلق پیٹیشن ایک لاکھ روپے کے عوض فائل کی جا سکے گی۔

رولز میں تبدیلی کے مطابق الیکشن کمیشن کیس پر 180 روز میں فیصلہ سنائے گا جبکہ سماعت میں 3 روز سے زیادہ کا التوا نہیں ملے گا۔

رولز تبدیلی کے بعد سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی الیکشن سے 15 روز پہلے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی جبکہ سیاسی جماعتیں کو انٹرا پارٹی الیکشن کے 7 روز بعد تفصیل جمع کرانا لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023

election rules

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div