کراچی والوں کیلئے بری خبر، بجلی 4.45 روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

اضافہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2023 10:22pm

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی مہنگی کردی۔

کراچی کے بجلی صارفین پر بجلی بم گرادیا گیا، کے الیکٹرک کے لیے 1.49 روپے سے 4.45 روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کاامکان

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کافیصلہ

دو ہفتوں میں بجلی چوروں کیخلاف 15 ہزار مقدمات درج، 2300 افرادگرفتار

بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔

Read Comments