Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2023 09:21pm

بلوچستان سے اغواء ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے 4 بازیاب

بلوچستان سے 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے اغواء ہونے والے 6 نوجوان فٹبالرز میں سے 4 کو بازیاب کروا کر ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں، لوکل ایڈمینسٹریشن اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے سبی سے اغواء ہونے والے 4 فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا، چاروں فٹبالرز کو اپنے گھروں تک پہنچا دیا گیا۔

مزید پڑھیں

ڈیرہ بگٹی سےاغواء 6 فٹبالرز تاحال بازیاب نہ کرائےجاسکے

ڈیرہ بگٹی: سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیاغواء

بازیاب ہونے والوں میں ڈیرہ بگٹی کے رہائشی عامر ولد ذاکر، فیصل ولد حنیف، یاسر ولد امیر بخش اور سہل ولد عمر بخش شامل ہیں ، جن کو ڈاڈی شاری دربار کے مقام پر چھوڑ دیا گیا جبکہ باقی 2 فٹبالرز ابھی تک بازیاب نہ ہوسکے، ان میں شہیراز ولد داد محمد اور بابر ولد لوٹا خان شامل ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور صوبائی حکومت مزید 2 بچوں کو بھی بازیاب کروانے میں مصروفِ عمل ہیں، ان 2 بچوں کو بھی جلد باز یاب کروا لیا جائے گا۔

اغوا کاروں کی جانب سے چاروں فٹبالرز کو 20 دن کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

Read Comments