Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ڈیرہ بگٹی: سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑی اغواء

نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کھلاڑیوں کےاغوا کا نوٹس لے لیا۔
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 05:11pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

ڈیرہ بگٹی میں سوئی سے سبی جانے والے فٹبال ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے کچی کینال کے مقام پر کھلاڑیوں اغواء کیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سوئی اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا، جن کا تعلق بگٹی ضلع سے تھا۔

کھلاڑیوں میں عامر ولد ذاکر حسن، مریٹہ فیصل ولد حنیف سہیل، احمد ولد عمر بخش، یاسر ولد امیر بخش، شیراز ولد داد محمّد، بابر ولد ڈوٹا شامل ہیں۔

تمام کھلاڑی آل پاکستان چیف منسٹر فٹبال گولڈ کپ کھیلنے جا رہے تھے، جس میں 18 لڑکے شامل تھے۔

نگران وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کھلاڑیوں کےاغوا کا نوٹس لے لیا ہے۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جارہے تھے۔

نوابزادہ جمال رئیسانی نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی جلد اور باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے انہیں مزید بتایا کہ ریاستی ادارے صبح سے کوششوں میں مصروف ہیں، مغویوں کو جلد باحفاظت بازیاب کرایا جائے گا۔

بلوچستان

Dera Bugti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div