Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ڈیرہ بگٹی سےاغواء 6 فٹبالرز تاحال بازیاب نہ کرائے جاسکے

ایف سی بلوچستان لیویز فورس کا مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن جاری
شائع 12 ستمبر 2023 10:47am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تین روز قبل بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سےاغواء کیے جانے والے 6 فٹبالر بازیاب نا ہو سکے۔

ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے کچی کینال کے مقام پر تین روز قبل 6 فٹبالرز کو نامعلوم افرادنے اغوا کیا جو تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

ان فٹبالرز کو اغواء کیے جانے کی وجہ بھی سامنے نہ آسکی۔

ایف سی بلوچستان لیویز فورس کی جانب سے بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن جاری ہے ، تاہم ختلف علاقوں میں ابھی تک کہیں سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

فٹبالرز کے اہلخانہ اُن کی عدم بازیابی پر سخت پریشانی سے دوچار ہیں۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کی فوری بازیابی کی ہدایت کے بعد وفاقی اور صوبائی فورسز نے آپریشن میں تیزی پیدا کر دی ہے۔

quetta

FootBall

Dera Bugti

FOOTBALLERS KIDNAPPED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div