Aaj Logo

شائع 02 اکتوبر 2023 06:21pm

بھارتی اعلیٰ سفارتکار کو گلاسگو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا

ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے بعد بھارتی عہدیداران کو عالمی سطح پرسُبکی کا سامنا ہے، بھارتی اعلیٰ سفارتکار وکرم دوریسوامی کو گلاسگو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق گلاسکو میں بھی بھارتی سفارتکار کی جگ ہنسائی کا واقعہ سامنے آگیا، بھارتی سفارتکار کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

سکھ مظاہرہن کو دیکھ کر بھارتی سفارتکار گوردوارے سے اپنی گاڑی بھگا کرلے گیا، بھارتی سفارتکار پر گوردوارے میں داخلے پر پابندی ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد لگی۔

مزید پڑھیں

رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بھارت نے ہردیپ کا قتل پاکستان پر تھوپدیا

سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات، امریکا کا کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہمکرنے کا انکشاف

برطانیہ: بھارتی ہائی کمشنرکو گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیاگیا

ہندوستانی ہائی کمیشن کے مطابق وکرم دوریسوامی کو کمیونٹی اور قونصلر کے مسائل پر بات کرنے کے لیے عبادت گاہ میں مدعو کیا گیا تھا، اس ذلت آمیز واقعے کے بعد بھی بھارتی سرکار اپنی غلطی پر شرمسار ہونے کے بجائے سکھوں کو دھمکانے لگی۔

Read Comments