Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2023 08:10pm

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 3 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے پیزو میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، معصوم شہریوں کے قتل اور بھتہ خوری میں ملوث تھے جبکہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں

امریکا کا رات میں آپریشن کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاکستان سے تعاونکا اعلان

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گردہلاک

مردان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہہلاک

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Read Comments