Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مردان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک

پارا چنار میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید
شائع 29 ستمبر 2023 11:29pm

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 2 جھڑپوں میں دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل ہلاک ہوگیا جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد فیصل مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہوگیا، 33 سالہ غیرت خان کا تعلق کرم سے تھا۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ 28 اور 29 ستمبر کی رات ہوئی۔

ISPR

پاکستان

security forces

terrorism

Mardan

security forces operation

Parachinar

Terrorists killed

SECRET OPERATION

TERRORISTS LEADER FAISAL KILLED

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div