Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2023 07:19pm

ڈرامہ ’کورولس عثمان‘ کے عثمان غازی کا پاکستان آنے کا اعلان، لیکن کیوں؟

اسلامی فتوحات پر مبنی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی مشہور ترک ڈراما سیریز ”کورولس عثمان“ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان میں اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ایکس کا سہارا لیا۔

بوراک اوزچیوت نے اپنی ایکس پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ ’وہ رواں ماہ اکتوبرمیں پاکستان آرہے ہیں‘۔

اداکار نے پاکستان آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے‘۔

براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سیریز کے مداحوں نے انہیں اپنے شہروں کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

مزید پڑھیں

ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار ’دوآن الپ‘ پاکستان پہنچ گئے

انوشکا اور ویرات کوہلی کا مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو زبردست مشورہ

میرا شہزادہ سلیم، ماہرہ نے شادی کی ویڈیو پوسٹ کردی

اس سے قبل اسی ترک سیریز سے ”ارطغرل غازی“ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔

بوراک اوزچیوت نے سلطنتِ عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی پر مبنی تاریخی سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے ’کورولس عثمان‘ کے مرکزی کردار سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔

Read Comments