Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

میرا شہزادہ سلیم، ماہرہ نے شادی کی ویڈیو پوسٹ کردی

اداکارہ کی شادی کی مختصر تقریب مری کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی
شائع 04 اکتوبر 2023 12:49am

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔

اداکارہ کی شادی کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اب ماہرہ نے خود ہی مداحوں کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک عمدہ تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں ’بسم اللہ شکر الحمد للہ‘ بھی لکھا۔

اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ’میرا شہزادہ سلیم‘ لکھا، ویڈیو میں ماہرہ کے بھائی اور ان کے بیٹے اذلان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداحوں کی طرف سے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

mahira khan

salim karim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div