Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2023 08:31pm

کراچی کے لیے بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) نے کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی۔

کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا گیا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔

نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس مد میں کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہکردیا

صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 3.28 روپے فی یونٹمہنگی

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.59 روپے کمی کیمنظوری

اس سے قبل نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری 27 ستمبر کو دی تھی۔

Read Comments