Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.59 روپے کمی کی منظوری

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے...
شائع 17 فروری 2022 01:18pm

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.59روپے کمی کی منظوری دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا جبکہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں کمی ایسے صارفین کیلئے نہیں ہو گی جن کا استعمال 300 یونٹ تک ہے جبکہ لائف لائن اور زرعی صارفین کیلئے بھی بجلی سستی نہیں ہو گی۔

nepra

اسلام آباد

K Electric

Electricity Tariff

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div