Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2023 07:46pm

’نیب تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر رہا ہے‘

ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے کہا ہے کہ ’نیب تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان کی انتظامیہ کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر رہا ہے‘۔ گوادر ہاؤسنگ پراجیکٹس کے متاثرین کی داد رسی کیلئے نیب بلوچستان سے معاملہ اٹھایا جائیگا۔

لاہور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے امجد مجید نے کہا کہ نیب اپنی حدود میں رہتے ہوئے متاثرین کی داد رسی کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ کھلی کچہری میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو نیب آفس بلا کر متاثرین کی فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ اشرفی ٹاؤن انتظامیہ و متاثرین کے مابین تمام مسائل کا آئین و قانون کے مطابق حل نکالا جائیگا۔

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ اشرفی ٹاؤن کے سینکڑوں متاثرین کو میرٹ کے مطابق مالکانہ حقوق فراہم کرنے اور اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے سائلین کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے نیب ٹیم کوششیں جاری رکھے گی۔

انھوں نے رحیم سٹی فیز-2 انتظامیہ کیخلاف متاثرین کو تعمیرات سے روکنے کی شکایت پر بھی احکامات جاری کئے۔

Read Comments