Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

’نیب تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر رہا ہے‘

گوادر ہاؤسنگ پراجیکٹس کے متاثرین کی داد رسی کا معاملہ نیب بلوچستان سے اٹھائیں گے، ڈی جی نیب لاہور
شائع 06 اکتوبر 2023 07:46pm
نیب تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان کی انتظامیہ کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر رہا ہے، ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ ۔ فوٹو ــ فائل
نیب تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان کی انتظامیہ کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر رہا ہے، ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ ۔ فوٹو ــ فائل

ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے کہا ہے کہ ’نیب تمام غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ان کی انتظامیہ کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر رہا ہے‘۔ گوادر ہاؤسنگ پراجیکٹس کے متاثرین کی داد رسی کیلئے نیب بلوچستان سے معاملہ اٹھایا جائیگا۔

لاہور میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے امجد مجید نے کہا کہ نیب اپنی حدود میں رہتے ہوئے متاثرین کی داد رسی کیلئے تمام اقدامات کرے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ کھلی کچہری میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کو نیب آفس بلا کر متاثرین کی فوری داد رسی کے احکامات جاری کئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ اشرفی ٹاؤن انتظامیہ و متاثرین کے مابین تمام مسائل کا آئین و قانون کے مطابق حل نکالا جائیگا۔

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ اشرفی ٹاؤن کے سینکڑوں متاثرین کو میرٹ کے مطابق مالکانہ حقوق فراہم کرنے اور اسٹیٹ لائف ہاؤسنگ سوسائٹی کے سائلین کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے نیب ٹیم کوششیں جاری رکھے گی۔

انھوں نے رحیم سٹی فیز-2 انتظامیہ کیخلاف متاثرین کو تعمیرات سے روکنے کی شکایت پر بھی احکامات جاری کئے۔

NAB

lahore

NAB Lahore

Housing societies

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div